ہمارے پسماندہ معاشرے کی بہتری کی ذمہ داری نوجوانوں کے سر ہے ،قاسم سوری

کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹت ترجےحی بنیادوں پر مکمل ہوگا، کوئٹہ کو پانی فراہم کرنے کے لئے برج عزیز ڈیم اور ہارڈ راک ٹیوب ویل لگانے پر کام شروع کیا جارہا ہے ، ماضی میں اسلام آباد آنے والے نمائندوں سے ملنا مشکل تھا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا وفتر بلوچستان کے ہر نوجوان کے لئے کھلا ہے، اسمبلی چلانے کی ذمہ داری ملی ہے جسے سنجیدگی سے پورا کر رہا ہوں ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان کے طلباءکے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ، قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ سے منتخب ہونے کے بعد کوشش ہے کہ کوئٹہ کے لئے کچھ کروں ، پانچ سالہ اقتدار گزر جائےگا لیکن عوام آپکی خدمات کو ضرور یار رکھتی ہے ، کوئٹہ میں سماجی سرگرمیاں کم ہیں،یہاں ہسپتال ،کالجز، سمیت کئی مسائل ہیں جنہیں ترجےحی بنیاوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں کوئٹہ شہر میں کارڈیک سےنٹر کی تعمیر کا افتتاح ہوچکا ہے ، اس کے بعد 20ایکڑ پر شوکت خانم ہسپتال بنے گا ،شہر میں پےنے کے پانی کا مسئلہ ہے گزشتہ حکومتوں نے منصوبے شروع کےے لیکن مکمل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے کوئٹہ کو پانی فراہم کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنا نے کےلئے برج عزیز ڈیم پر کام شروع کیا جارہا ہے جبکہ ڈیرہ ماہ بعد 5ہارڈ راک ٹیوب ویلز کا بھی افتتاح ہوگا ،کوئٹہ میں اسکولوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف تنظیموں کے ساتھ کام جاری ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے ہر رکن قومی اسمبلی کو15کروڑ روپے د ئےے جارہے ہیں جس کے لئے منصوبے بنا رہا ہوں،انہوںنے کہا کہ کوئٹہ کے حالیہ دورے کے دوران میٹروپولیٹین حکام کے ہمراہ گیا اور اپنے حلقے میں کچرہ اٹھاوایا ،انہوںنے کہاکہا کوئٹہ کے علاقوں پشتون آباد، سےٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشوں کی سہولت کے لئے نادرا سےنٹر بنے گا جس کا ڈےرھ ماہ بعد افتتاح ہوگا ،نادرا کی وین بھی گھر گھر جاکر خواتین کے شناختی کارڈ بنا رہی ہیں،قاسم سوری نے مزید کہا کہ صدر مملکت ، وزیراعظم ، گورنرز کو تعلیمی اداروں میں بلوچستان کا کوٹہ بڑھانے کے لئے خطوط لکھے ہیں امید ہے اس میں کامیاب ہونگے ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقعے فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی کردار ہے ہمارے پسماندہ معاشرے کی بہتری کی ذمہ داری نوجوانوں کے سر ہے بلوچستان کے طلباءسمیت ہر فرد کے لئے میر ے دروازے کھلے ہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا دفتر بلوچستان کے ہر نوجوان کا دفتر ہے ،پہلے جو لوگ وفاق میں آتے تھے ان تک رسائی تقریبا نا ممکن تھی میں یہاں ایک مقصد کے لئے آیا ہوں اور اسے ضرور پورا کرونگا ، وزیراعظم نے اسمبلی چلانے کی ذمہ داری دی ہے جسے پورا کر رہا ہوں،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا وفد چین گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کی بنیاد د رکھ دی ہے یہ روٹ بنے گا اب افتتاح نہیں منصوبے مکمل ہونگے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*