پاکستان میں سیاحت کو صنعت کا درجہ حاصل ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 10سال کیلئے سیاحت کے شعبے کو ٹیکسوں سے استثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ ٹیکس استثنیٰ سے ساحلی علاقوں میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔پیر کو ترجمان سینیٹ کے مطابقچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حکم دیا ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیاحت کو صنعت کا درجہ حاصل ہے تاہم اس وقت یہ صنعت صرف کوہ پیمائی اور تاریخی مقامات تک ہی محدود ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے اور اس سے متصل دیگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقے مسلسل نظر انداز ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ 10 سال کیلئے اس شعبے کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کیلئے غور کرے ،ٹیکس استثنیٰ سے ساحلی علاقوں میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*