وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ(خ ن)قائد ایوان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس پیر کے روز یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں اسمبلی کے ایجنڈا سمیت دیگر سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ صوبے کے اہم امور پر قانون سازی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا ، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ایوان کے تقدس اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے حزب اقتدار اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتی رہے گی، حزب اقتدار تمام امور پر حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے،اجلاس میں اس امر سے بھی اتفاق کیا گیا کہ قواعد واضوابط کے تحت جمہوری وآئینی طریقہ کار کے مطابق اسمبلی کی کاروائی چلانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اپوزیشن اراکین بھی اس ضمن میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، اجلاس کے شرکاءنے قائدا یوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*