مقبوضہ علاقوں کا اصل حقدار فلسطین ہے، اسرائیل ہوشمندی کا مظاہرہ کرے

انقرہ(م ڈ)ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہےکہ دریائے اردن کا مغربی کنارہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود فلسطینوں کا ہے ۔ چاوش اولو نے مغربی کنارے سے متعلق متنازعہ بیان پر اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی سرزنش کی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی قوانین کی بارہا پامالیوں کے باوجود اسرائیل جان لے کہ مقبوضہ علاقہ فلسطینیوں کا ہے جبکہ انتخابات سے قبل نیتین یاہو کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور ایک انتخابی حربہ ہے جو کہ حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔ انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے بھی اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*