لیبیا، تریپولی میں گھمسان کا رن،21افراد جاں بحق

طرابلس(م ڈ)اقوام متحدہ کی جانب سے دو گھنٹے کے لیے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود لیبا کے دارالحکومت ٹریپولی کے جنوبی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر اور حکومتی فورسز نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ حکومت کا کہنا تھا کہ لڑائی میں 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور زخمی افراد کو علاقے سے نقل مکانی کے لیے دو گھنٹے کی جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود کوئی جنگ بندی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ لیبیا میں 2011 میں اس وقت کے مضبوط حکمران معمر قذافی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور عوام کو نیٹو ممالک کا تعاون بھی حاصل تھا تاہم معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انتظامیہ اور مسلح گروہوں کے درمیان حکومت کے حصول کے لیے لڑائی شروع ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*