افغانستان ،جھڑپیں1پولیس افسر سمیت 14افراد ہلاک10شہری زخمی

جلال آباد(م ڈ)افغانستان میں سیکیورٹی اور طالبان کے درمیان جھڑپوںمیں14طالبان اور 1پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔جبکہ10افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت جلال آباد میں بم دھماکہ،نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 7افراد زخمی ہوئے دھماکہ صوبائی ویمن افیئر ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ آریانہ یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیاجب ایک پولیس وین وہاں سے گزررہی تھی تب اس پر بم حملہ ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔جن سے ذرائع ابلاغ کو مطلع کردیا جائےگا۔زخمی شہریوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے طالبان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*