ہماری حکومت بلوچستان کے مسائل و وسائل کا صحیح معنوں میں دفاع کر رہی ہے،ظہور بلیدی

mir zahoor buledi

تربت(خ ن)صوبائی وزیر اطلا عا ت و ہا ئیر ایجو کیشن ظہوراحمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی مخلوط حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بہت جلد بلو چستان کو ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کے برابرلا کھڑا کر دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ آزاد امیدوار برائے تربت PB46 میرظاہر علی کی جانب سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی اے پی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں البتہ جمہوری پارٹی میں اختلاف رکھنا کہ ہر کسی کا حق ہوتا ہے اور یہی بات جمہوریت کا حسن ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے تو کیا ہم گزشتہ سینیٹ کا ضمنی الیکشن اتنے بڑے مارجن سے جیت سکتے اس دوران انہوں نے میرظاہر علی کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے لوگ جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرظاہر علی کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی میں ضلع کیچ مزید مضبوط ہوگی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا ہماری حکومت بلوچستان کو ترقی دینے کے لیے پی ایس ڈی پی میں صحیح معنوں میں فنڈز مختص کیے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف موجودہ مالی سال میں نئے اسکیمیں شروع کیے گئے ہیں بلکہ پرانے منصوبوں کا بھی مکمل کرنے کے لئے فنڈ کا اجراءکیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف وفاق کے فنڈ پر انحصار نہیں کرنا چاہتے بلکہ صوبے کے اندر بھی آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم ٹیکس لگانے کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں تاکہ صوبے کے محصولات میں اضافہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے کے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پہلے حکومتوں نے روزگار فراہم کرنے کے صرف و عدے کیے عوام کو ملازمت دینے کے لیے مقررہ وقت پر بھرتیاں نہیں کی جس کی وجہ سے 18000 پوسٹ خالی ہیں اس حوالے سے صوبائی حکومت ماضی کی حکومت کے برعکس مرحلہ وار طریقہ سے بتدریج ان آسامیوں کو پر کرے گی تاکہ بیروزگاری میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف شہری علاقوں میں سڑکیں بنانے پر توجہ دیں اور دیہی علاقوں کویکسر نظر انداز کیاانہیں چاہئے تھا کہ دیہی علاقوں کو شہر سے منسلک کرتے تاکہ علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوتے انہوں نے کہا کہ ترقی کو سڑک بنانے سے نہیں آتی بلکہ تعلیم صحت اور عوامی بہبود منصوبہ اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچنے سے صحیح معنوں میںعوام کی حالت میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کے مسائل و وسائل کا صحیح معنوں میں دفاع کر رہی ہے اور اس حوالے سے مرکز سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کیلئے نہ صرف جائزحصے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ سی پیک منصوبوں میں بھی بلوچستان کے حقوق کا دفاع کیا گیا ہے جس کی واضح مثال کوئٹہ ژوب شاہراہ اور گوادر کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت نئے لینڈ لیز پالیسی اور سرمایہ کاروں کو بلوچستان میںصنعتیںلگانے پر کشش مراعات دے گی جس سے مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور روزگار کے کثیر ذرائع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے میرانی ڈیم کی کمانڈایریا میں اضافہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں 32 ہزارایکٹر اضافی اراضی سیراب ہوگئی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 56 کروڑ کا تخمینہ آئے گا اور کمانڈ ایریا میں مزید ایک سو بیس واٹرکورس تعمیر کیے جائیں گے دریں اثناءمیرظاہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہی بلوچستان کی واحد جمہوری پارٹی ہے جو بلو چستان کے حقوق کی صحیح معنوں میں دفاع کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور وزیر اطلاعات کی قیادت میںپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور ان بلو چستان کو ترقی کے سفر میں شامل کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*