قاسم سوری کی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے سی ای او سے ملاقات

لاہور (نیوز ایجنسی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کو شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی، اتوار کو ملاقات میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کوئٹہ کے لئے ممکنہ زمین حاصل کرنے کا معاملہ زیر غورِ آیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا، کہ کوئٹہ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا قیام علاقے کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہوگی کیونکہ کوئٹہ کے لوگ لاہور یا کراچی میں علاج کے مقصد کے لئے آتے ہیں اور دوسرے شہروں میں رہنے کے بڑے بڑے خرچے برداشت کرتے ہیں جسے انھوں نے غریب عوام کی جیب پر بڑا بوجھ قرار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی عوام کے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے لیے سہولیات کے فقدان کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور انشا اللہ کوئٹہ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال جلد بنے گا۔ ملاقات میں طے پایا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کےلئے ممکنہ زمین کو دیکھنے کے لئے اگلے دو سے تین ہفتوں میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*