وکلاءکی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،قاسم سوری

اوکاڑہ ( آئی این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماءو ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ چالیس سالوں سے چند خاندانوں نے ملک میں باد شاہت قائم کر رکھی تھی ان خاندانوں کا انجام عوام خود دیکھ رہی ہے وکلاءکی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ہماری 22 سال کی جدوجہد ہے عمران خان نے گلی گلی اِنصاف کی مہیم چلائی کسی بھی معاشرے کی ترقی کا سب سے بڑا راز انصاف ہے جو ہم مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کرکرہے ہیں، ہم ملک میں اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کر سکیں یہ پاکستان کی پہلی حکوت ہے جو عوامی جمہوری حکومت ہے اور یہ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی ، جس طرح دشمن نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج نے اس کا بھرپور جواب دیا اور تمام سیاستدانوں نے بھی یکجتی کا مظاہر کیا یہ ہی ہماری کامیابی تھی عمران خان نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا اور دنیا کو بتادیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے دہشت گرد نہیں ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹر کٹ بار میں آئی ایل ایف کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے صوبائی صدر آئی ایل ایف پنجاب عمیر خاں نیازی، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پاکستان شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر آئی ایل ایف مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ رائے عبد الغفور کھرل ،جوائنٹ سیکرٹری آئی ایل ایف پنجاب علی عدنان قریشی ایڈووکیٹ ، سعد انور سنگوکا ، جاوید غوری ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل اختر بھٹی ایڈووکیٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عزیز خان و دیگر سمیت وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا اور سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی اظہر محمود چوہدری نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خاں سوری کے اعزاز میں فیصل آباد روڈ پر مقامی میرج ہال میں ناشتے کا اہتمام کیا جہاں پر پی ٹی آئی کے راہنماوں سیمت مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خاں سوری نے اوکاڑہ آرٹ کونسل میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*