وقت آگیا ہے سیا ست اور جر م میں فرق کیا جا ئے، فواد چوہدری

اسلا م آباد (یوپی آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازگھر کے تہہ خا نے میں چھپے ہو ئے ہیں اور خو اتین اور بچوں کو ڈھا ل بنا رکھا ہے جرم کو سیا ست کی ڈھا ل نہیں بننا چاہیے وقت آگیا ہے سیا ست اور جر م میں فرق کیا جا ئے یہ نہیں ہو سکتا کہ قوم کے اربوں روپے کھا ئیں اور کو ئی پو چھے بھی نہ، نو از شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے لئے قانو ن میں پلی بارگین اور جیل کے سوا کوئی آپشن نہیں ، زرداری اتنی دھمکی دیں جتنی برداشت کرسکیں پہلے بھی ایک بیا ن دیا تھا پھر ڈھائی سال باہر رہنا پڑا تھا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی پی پی قیادت کی جا نب سے حکومت گرانے کی دھمکی اور حمزہ شہباز کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چھاپے پر ردِ عمل دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں کے اندر 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور یہ سارا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں گیا، جب ان کے خلاف کارروائی کی جائے تو وہ جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر 2008 تک 37 ارب ڈالر کے قرضے لیے جس میں اسلام آباد شہر تعمیر ہوا، منگہ اور تربیلا ڈیم بنے، موٹروے تعمیر کی گئیں، فوج کو مزید مضبوط کیا اور نیول بیسز تعمیر کی گئیں مگر گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے 60 ارب ڈالر کے قرضے لیے جو اس وقت کے حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا، اور اس وقت ملک کا قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔انہو ں نے کہا کہ جن افراد کی جیبوں میں قومی پیسہ گیا ہے اگر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے تو یہ جمہوریت اور سیاست کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ان لو گو ں نے گھر میں بچوں اورعورتوں کو ڈھال بنا لیا ہے، نیب نے چھاپہ مارا ہے حمزہ شہباز گرفتاری دے کرڈرامہ ختم کریں، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، ہم تیسری پارٹی کے طور پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں،احتساب کاعمل چلتا رہیگا انہو ں نے مز ید کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے اور ان سے چوری کے پیسے کا کو ئی نا پو چھے تبھی جمہو رت بھی قائم رہے گی اور ملک بھی ترقی کر ئے گا ورنہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی ان سیاست دانوں سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، تاہم اتنی بڑی تعداد میں پیسہ باہر گیا ہوا ہے جسے واپس لانا بہت ضروری ہے آج بجلی اور گیس اسی وجہ سے مہنگی ہے کیونکہ پاکستان کے قرضے کی بڑی رقم ان افراد کی جیبوں میں چلی گئیں اگر یہ رقم واپس نا آئی تو اسطر ح مہنگائی قا ئم رہے گی جب لوٹ کے مال کی برآمدگی کی بات ہوتی ہے تو انہیں عوام کے حقوق یاد آجاتے ہیں اس کے علا وہ کبھی یا د نہیں آتے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے گھر پر نیب کے چھاپے سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ نیب کے پاس ہے اس میں ان کی کوئی مداخلت نہیں ہے گزشتہ دو روز سے حمزہ شہباز نیب کو گرفتاری نہیں دے رہے اور اس سے بچنے کے لیے بچوں اور عورتوں کو اپنے لیے ڈھال بنایا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری اتنی دھمکی دیں جتنا برداشت کرسکیںسابق صدر دھمکی دے کر متحدہ عرب امارات میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں، لیکن پھر معذرت کرکے، بیک ڈور معاملات طے کرکے اور یقین دہانی کرواکر واپس پاکستان آتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*