ورلڈکپ میں اوپننگ جوڑی کی ناقص کارکردگی بہت بڑا دھچکا ہوگا، محسن خان

لاہور (آئیا ین پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے کہا ہے کہ اوپننگ بلے بازوں کی ناقص کارکردگی ورلڈکپ میں بہت بڑا دھچکا ہوگا، پاکستان خصوصی اور مضبوط اوپنرز کی جوڑی کا انتخاب کرے، میچ جیتنے کے لیے معیاری آل رانڈرز اہم کردار ہوتے ہیں، انگلینڈ کے موسم میں تبدیلی کی وجہ سے اسپنرز کا بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن خان نے کہا کہ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ مستحکم نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے صرف دو کھلاڑیوں پر دبا ﺅ پڑ جاتا ہے، ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان خصوصی اور مضبوط اوپنرز کی جوڑی کا انتخاب کرے۔محسن خان نے ورلڈکپ جیتنے کے لیے قومی ٹیم میں موجود آل رانڈرز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے معیاری آل رانڈرز اہم کردار ہوتے ہیں۔کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس سے زیادہ ذہنی فٹنس ضروری ہے۔محسن حسن خان نے مزید کہا کہ آپ کو لازمی ایک سخت مقابلہ دینے والی ٹیم کے خلاف دماغی طور سے تیار رہنا چاہیے کیونکہ ایک اچھی ٹیم اور کھلاڑی ہمیشہ دبا ﺅ میں پرفارم کرتے ہیں لیکن پاک آسٹریلیا سیریز میں قومی کھلاڑی تنا ﺅ اور ذہنی فٹنس کے باعث اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 5 سے 7 فاسٹ بولرز کے آپشنز ہیں جو ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں جب کہ انگلینڈ کے موسم میں تبدیلی کی وجہ سے اسپنرز کا بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*