ملائیشیا: ٹراپیکل خطے میں طویل القامت درخت دریافت

لندن(اے این این)برطانیہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے مرطوب علاقوں یعنی ٹراپیکل خطے میں اگنے والا دنیا کا طویل الاقامت درخت دریافت کیا ہے جس کی لمبائی 100 میٹر( 328فٹ)ہے۔پیلے رنگ کا یہ قد آور درخت گزشتہ برس یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ایک ٹیم نے بورنیو کے جنگلات میں دریافت کیا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے اس درخت کی لمبائی کی تصدیق کے لیے تھری ڈی سکینز کے ساتھ ساتھ ڈرون فلائیٹ بھی لی ہیں۔یہ طویل الاقامت درخت ملائیشیا کی ریاست سابا کے علاقے دانم ویلی سے دریافت کیا گیا ہے۔ اس درخت کو مینارا کا نام دیا گیا ہے جو کہ ملایا زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں مینار۔مقامی پیما اندنگ جامی جنھوں نے ٹیپ کے ذریعے درخت کی لمبائی ماپی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک خوفناک اور تیز ہوا والی چڑھائی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*