طیفا ان ٹربل کو کامیاب بنانے پر مداحوں کا شکر گزار ہوں، علی ظفر

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے سپرسٹار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم طیفا ان ٹربل کے 50کروڑ کا بزنس مکمل ہونے پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاندار جشن منایا گیاجس میں فنکاروں، ہنرمندوں، موسیقاروں، فلم سازوں، ہدایت کاروں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں ایک طرف ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘کے ہیرو ہمایوں سعید، علی ظفر کو مبارکباد دے رہے تھے تو دوسری طرف ’لوڈویڈنگ ‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا فلم کی تمام کاسٹ کو مبارکباد دے رہیں تھیں۔فلم’ رانگ نمبر 2‘ کے ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،’ لاہور سے آگے‘ کے پروڈیوسر وجاہت رﺅف، نام ور گلوکار عمّو، ٹیلی وڑژن انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم، بہروز سبزواری، جاوید شیخ کے صاحبزادے اور مشہور اداکار شہزاد شیخ، نامور گلوکارہ کومل رضوی، معروف کوریو گرافر حسن رضوی، خوب صورت ماڈل نادیہ حسین، نبیلہ اور طیفا ان ٹربل کے ہدایت کار احسن رحیم اور فلم کی پروڈیوسر عائشہ علی ظفر تمام مہمانوں سے مبارک باد وصول کرتے رہے۔اس موقع پر سپراسٹار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے طیفا ان ٹربل کو کامیاب بنایا، اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا شان دار سیکوئل بنایا جائے جس کا نام طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*