بلوچستان کو جام کمال خان جےسے وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے ، میر عارف محمد حسنی

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیرخزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے بلوچستان کو جام کمال خان جےسے وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے ،صوبائی حکومت متحد اور مضبوط ہے ، بجٹ لیپس ہونے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حکومتی کی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے دنوں میں واضح ہوجائےں گے ،تما م اضلاع کے لئے 10،10کروڑ روپے جاری کردئےے گئے ہیں ،محکمہ تعلیم کے منسوخ شدہ ٹےنڈر جلد ہی دوبارہ ہونگے، محکمہ خزانہ سے کمیشن اور کرپشن کا خاتمہ کردیاگیا ہے، یہ بات انہوں نے ”این این آئی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ،میر عارف محمد حسنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور میرے درمیان اختلافات کی خبریںبے بنیاد ہیں ، تمام حکومت اراکین اور وزراءمتحد ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کو بلوچستان کی نہیں بلکہ بلوچستان جام کمال خان جےسے وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے ، وزیراعلیٰ جام کمال کی صلاحیتوں سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں ،انکی ایمانداری کے سب معترف ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے گزشتہ 6ماہ کے دوران بہت سے کام کےے اور حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے ثمرات آئندہ چند ماہ میں صوبے کے عوام کو براہ راست پہنچیں گے ،وزیرخزانہ نے کہا کہ بلوچستان میں فنڈز لیپس نہیں ہونے دیں گے ،بجٹ کو درست انداز میں خرچ کرنے اور آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنا نے کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات ، تمام ضلع کونسلز ، میٹروپولیٹین کارپوریشن کو فنڈز جاری کردئےے گئے ہیں جبکہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی 10کروڑ جاری کےے گئے ہیں ،اس کے علاوہ محکمہ تعلیم میں اربوں روپے کے ٹےنڈر کےے گئے ہیں اورجو ٹینڈر منسوخ ہوئے و ہ بھی جلد دوبارہ کےے جائےں گے ،انہوں نے کہاکہ محکمہ خزانہ سے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر کوئی کمیشن اور کرپشن ثابت کردے تو میں وزرات چھوڑدونگا،انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی قسم کی اتھائزیشن یا دےگر کاموں کے لئے فائل نہیں روکی جاتی اور نہ محکمے کا کسی بھی جائز کام میں عمل دخل ہے جو نان ڈوپلمنٹ کے فنڈز ہیں انہیں براہ راست جاری کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ خزانہ میں مزید اصلاحات اور شفافیت لائی جائےگی تاکہ بدعنوان عناصر کامکمل طور پر خاتمہ ممکن بنا یا جاسکے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*