آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں،نوجوانوں کاہرشعبے میں اہم کردارہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرابہادرجونیئر قیادت کے سرہے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ نے ملاقات کی جس میں کارنل یونیورسٹی کے طلباوطالبات نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا ، طلبہ نے کہا کہ یہ حقیقت ساتھ لےکرجارہے ہیں کہ پاکستان پرامن اورخوبصورت ملک ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان اوردیرپاقیام امن کے حوالے سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں،نوجوانوں کاہرشعبے میں اہم کردارہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرابہادرجونیئر قیادت کے سرہے، انہوں نے کہا جونیئرقیادت نے قوم کاحصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*