پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاﺅ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.19فیصدکم جبکہ48.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباﺅ پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37307پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*