نیب لاہور کی ٹیم کا شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر چھاپہ

لاہور(آئی اےن پی) نےب لاہور کی ٹےم کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا‘نےب ٹےم کے اہلکاران 3گھنٹے سے زائدتک رہائش گا ہ کے اندر اور باہر موجود رہے ‘(ن) لےگ کے کارکنان اور شرےف خاندان کے سےکورٹی اہلکاران کی نےب ٹےم کے ساتھ تلخ کلامی جبکہ نےب نے (ن) لےگ کے کارکنان اور سےکورٹی اہلکاروں کی جانب سے نےب اہلکاروں پر تشدد کا دعویٰ کر دےا اور ڈپٹی ڈائر ےکٹر نےب چوہدری اسلم نے کہا کہ ہم نے ےہاں آکر بتاےا کہ نےب سے آئے ہےں اور حمزہ بھائی سے ملنا چاہتے ہےں مگر سٹےٹ کے ادارے کے ساتھ بد تمےز ی کی گئی ۔ تفصےلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈپٹی ڈائر ےکٹر نےب چوہدری اسلم کی قےادت مےں نےب کی ٹےم نے ماڈل ٹاﺅن مےں نےب کی ٹےم نے چھاپا مارا جبکہ ترجمان مسلم لیگ (ن)پنجاب ملک احمد نے کہا کہ نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ماڈل ٹان والے گھر 96 ایچ پر چھاپہ مارا اور نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے آئے ہیں جب کہ حمزہ شہباز اس وقت گھر پر موجود ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے 7 سے 8 افراد شہباز شریف کے ماڈل ٹان والے گھر کے اندر گھسنا چاہتے ہیں لیکن نیب اہلکار کوئی وجہ نہیں بتارہے ہیں جب کہ نیب نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی سرچ وارنٹ حاصل کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے اور نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کررہی ہے، نیب اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے، کیا نیب اب اس طرح غیر قانونی طور پر لوگوں کے گھر پر ڈاکا ڈالے گا، کیا وہ دہشت گرد ہیں، کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا، حمزہ شہباز کچھ دیر میں میڈیا سے بات کریں گے نیب ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا گیا، چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، وارنٹ گرفتاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جاری کیے گئے ہیںجبکہ نیب ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ نیب دیگر سیاستدانوں کے حوالے سے بھی منی لانڈرنگ الزامات میں تحقیقات کر رہی ہے تاہم حمزہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت سوالات بھیجے گئے تھے لیکن ان کے جواب موصول نہیں ہوئے ہیں اور نیب کے پاس حمزہ شہبازشریف کیخلاف مکمل ثبوت موجود ہیں جبکہ ےہ بھی دعویٰ کےا جارہا ہے کہ نیب کی ٹیم نے حمزہ شہبازشریف کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا ہے تاہم سیکیورٹی گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا اور وہاں تلخ کلامی بھی ہوئی 96 ایچ کی رہائشگاہ میں دراصل شہبازشریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز رہتے ہیں تاہم حمزہ شہباز والد سے ملنے کیلئے یہاں آئے تھے حمزہ شہبازشریف ڈیفنس یا جوڈیشل کالونی میں ہوتے ہیں دوسری طرف (ن) لےگ کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی نےب ٹےم کی آمد کی اطلاع پر (ن) لےگ کے مرکزی سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاﺅن کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور نےب کے خلاف اور پارٹی قےادت کے حق مےں نعرے بازی شروع کردی اور نےب کی گاڑےوں کو بھی روک لےا مگر بعدازں نےب کی ٹےم واپس روانہ ہو گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*