مصر کے کھلاڑیوں نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز ) مصر کے کھلاڑیوں نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ خواتین کا ٹائٹل مصر کی فریدہ محمد جبکہ مردوں کا مصر کے مصطفی اصل نے اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چیمپیئن شپ میں مردوں کے لئے 30 ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے لئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ گذشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میچ میں مصر کی فریدہ محمد نے سوئٹزرلینڈ کینڈی مرلو کو 3-1 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*