سعودی عرب کی عراق آمد، 30سال بعد سفارتخانہ کھول دیا

بغداد(م ڈ)عراق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تعلقات بہتر کرتے ہوئے بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتخانہ، سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی کی سربراہی میں وفد کے 2 روزہ دورے کے دوران کھولا گیا۔خیال رہے کہ ایران کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے ریاض، عراق سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ ‘گرین زون’ میں کھولا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی 6 اپریل کو ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔وہ رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*