جوانوں کی قربانیاں وطن عزیز اور قیام امن کےلئے ناقابل فراموش ہیں،میر ظہور بلیدی

mir zahoor buledi

تربت(خ ن) میرانی ڈیم کے مقام پر ایف سی ساو¿تھ کے زیر اہتمام ایس او ڈبلیو کے جوانوں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ک منعقد کی گئی ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساو¿تھ سعید احمد ناگرہ تھے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد ، معروف شخصیت شیران سنگھور ، نواب شمبے زئی ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن غفور احمد دشتی ،ڈاکٹر محمد سلیم، شیر جان بلوچ اعجاز ملائی کے علاوہ علاقے کے معتبرین کو بھی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقر یب میں دعوت دی گئی تھی ۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں تربت یونیورسٹی ، عطا شاد ڈگری کالج سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ وطا لبا ت اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ کمانڈو کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے موقع پر آئی جی ایف سی سعید احمد ناگرہ اورصوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی نے ایس او ڈبلیو کے جوانوں کے کندھوں پر کورس ونگ لگائے ۔صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جوانوں کی قربانیاں وطن عزیز اور قیام امن کے لیئے ناقابل فراموش ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساﺅتھ سعید احمد ناگرہ نے کہا کہ اس پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا مقصد تربت کے عوام اور علاقے کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور اس بات کو باور کرانا ہے کہ ایف سی ساﺅتھ ہر وقت یہاں کے لوگوں کی حفاظت کے لیے چاک و چوبند اور تیار ہے۔ ایف سی ساو¿تھ ہر مشکل گھڑی میں لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے اپنے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ایس او ڈبلیو کے جوانوں سے میرا خاص تعلق ہے یہ آئی جی کا دستہ ہے امید کرتا ہوں کہ یہ دستہ میرے امیدوں پر پورا اترے گابنیادی کمانڈو کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا معائنہ میرے لیئے اعزاز کی بات ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*