بیرونی ادائیگیوں کے بعد روپے کی قدر مزید کم نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک

کراچی(کامرس نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزیدکمی نہیں ہو گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فارن ایکس چینج عرفان علی شاہ نے ایکس چینج کمپنیوں کے طلب کردہ اجلاس میں کہاکہ بڑی مالیت کی بیرونی ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزیدکمی نہیں ہو گی۔عرفان علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ انٹربینک میں طلب بڑھنے کی صورت میں ڈالر کی قدرمیں وقتی طورپراتارچڑھاﺅ کے بعد کمی بھی ہوگی اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر گھٹے گی۔ آئندہ سال تجارتی خسارہ 18ارب ڈالر سے گھٹاکر12ارب ڈالر جبکہ برآمدات 23ارب ڈالر سے بڑھاکر28ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔آئندہ سال پاکستان کے دوست ممالک جن میں چین، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، سعودی عرب اوردبئی شامل ہیں کی جانب سے 20سے30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*