اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی

کراچی(شوبز نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔2000 میں فلم ”تیرے پیار میں“کے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دلوں میں اترنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں زارا شیخ فلم”چلو عشق لڑائیں“ اور ”لاج“سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔اداکارہ زارا شیخ عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”ہیر مان جا“ میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ زارا شیخ گزشتہ برس فلم”جیک پوٹ“میں نہایت مختصر کردار میں نظرآئی تھیں لیکن کردار اتنا مختصر تھا کہ کسی نے بھی انہیں فلم میں نوٹس نہیں کیا تاہم فلم”ہیرمان جا“کو ان کی واپسی قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فلم”ہیرمان جا“میں پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی حریم فاروق اورعلی رحمان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*