کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن پاکستان آنے پر آمادہ ہوگئے

shyne watson

کراچی(سپورٹس نیوز)آسٹریلوی آل راو نڈر شین واٹسن اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کراچی جائیں گے۔شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے، ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے بھی شین واٹسن کے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ واٹسن کو آج صبح 5 بجے تک پاکستا ن آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش ہوتی رہی جس میں کامیابی مل ہی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بتایا کہ پاکستان کے حالات اب اچھے ہیں اور انھیں وہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*