چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار میں خواتین کےلئے مواقع موجود ہیں

لاہور(کامرس نیوز) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا واحد دین ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں ہر سطح پر خواتین کے حقوق کو یقینی بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواتین چیمبر آف کامرس کے وفد نے افتخار علی ملک سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ وفد کی قیادت شیریں ارشد کر رہی تھیں۔ وفد میں ملک بھر کی مختلف ویمن چیمبرز کی اہم خواتین عہدیدار شامل تھیں۔ افتخار علی ملک نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر سطح پر خواتین کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں معاشرے کا ایک قابل قدر اور فعال رکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ملکی برآمدات کے حجم کو بڑھانے کیلئے خواتین تاجروں کی اشد ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*