پی ایس ایل‘ اگلا مرحلہ 9مارچ سے شروع ہوگا

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان سپرلیگ4 کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔گلیڈی ایٹرز نے 9 میچ کھیل کر 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ پشاور زلمی 9 میچ کھیل کر12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اب تک پی ایس ایل4 میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یو نائیٹڈ نی9 میچ کھیل 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کراچی کنگز نے 8 میچ کھیل 8 پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔ لاہور قلندرز نے 8 میچ کھیلکر6 اور ملتان سلطانز نی9 میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کراچی میں 10 مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*