پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ دس مارچ کو کراچی پہنچے گا،جاوید آفریدی

دبئی(سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاہے کہ پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ دس مارچ کو کراچی پہنچے گا،انشاللہ کراچی میں پی ایس ایل فور کے تمام میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور زلمی دس مارچ کو کراچی پہنچے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یواے ای میں پی ایس ایل کو کامیاب کرانے پر وہاں بسنے والے تمام پاکستانی اور کرکٹ کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ یواے ای میں بسنے والی پاکستانیوں کی پزیرائی نے پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنایا۔ جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی اور شاندار موقع ہے ۔ جاوید آفریدی نے کہاکہ انشاللہ کراچی میں پی ایس ایل فور کے تمام میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*