پاکستان میں ہندوستانی بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، برطانوی میڈیا

UK

لندن(م ڈ)برطانوی خبررساں ادارے نے کہاہے کہ اس نے ایسی ہائی ریزولولشن سیٹیلائٹ تصاویر دیکھی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے مدرسے پر براہ راست بمباری نہیں کی گئی اور وہ اپنی موجودہ حالت میں قائم ہے۔برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سان فرانسیسکو شہر میں قائم کمپنی پلینٹ لیبز ایک پرائیویٹ سیٹیلائٹ آپریٹر ہے۔ بھارتی فضائی حملوں کے چھ دن بعد چار مارچ کو اس کمپنی کی جانب سے لی گئی تصاویر میں وہ مقام دیکھا جا سکتا ہے جن پر بھارت نے فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔رپورٹ کے مطابق اب یہ تصایر بھارتی موقف کے حوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔ نریندر مودی کی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے شہر بالاکوٹ کے گاو¿ں جبا میںجیش محمد کے مدرسے پر حملے کیے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*