پاکستان دہشتگردوں کے اندرونی ٹھکانے ختم کرے ،امریکا کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ

واشنگٹن(م ڈ)امریکی دفتر خارجہ کےترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے یہ مطالبہ دہراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کیے وعدوں کی پاسداری کرے۔واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئےترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردوں کوٹھکانے قائم نہ کرنےدے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نےکہاکہ انہوں نے ایف 16طیارے کے بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں، اس کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں، تاہم وہ کسی بات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔یہ پالیسی کا مسئلہ دو طرفہ معاہدوں کے مندرجات پر بات کرنا جہاں امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کے معاملات ہوں یااس بارے میں دوسرے ملکوں سے بات عام کرنا پالیسی نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*