پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس39600کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکے مزید36ارب48کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت50.31فیصدکم جبکہ53.16فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،کیمکلزاورفوڈزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39845پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*