پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کی کمی

کراچی (کامرس نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.75روپے سے گھٹ کر138.70روپے اورقیمت فروخت138.85روپے سے گھٹ کر138.80روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*