نظام تعلیم میں سخت فیصلے ناگزیر ہوگئے ہیں ،صوبائی مشیر تعلیم

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں ۔ نظام تعلیم میں بہتری کیلئے سخت فیصلے ناگزیر ہوگئے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے شعبہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نصیر آباد سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ یکم مارچ سے نئے تعلیمی سال کے ابتداءسے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں سے اساتذہ اور طلباءکی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں غیر حاضر تدریسی عملہ کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی تنزلی کے ذمہ دار آج محکمے کی کارکردگی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں محکمے کی بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*