مصباح نے ٹونٹی ٹونٹی کی16سالہ تاریخ بد ل ڈالی

ابو ظہبی(سپورٹس نیوز)پشاور زلمی کے سینئر ترین بلے باز مصباح الحق ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری سکور کرنےوالے معمر ترین بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ مصباح الحق نے 44سال اور281دن کی عمر میںلاہور قلندرز کے خلاف آج کھیلے گئے مقابلے میں 55گیندوں پر4چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے59رنز کی شاندار باری کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جس کے ساتھ ہی وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نصف سنچری سکور کرنے والے معمر ترین بلے باز بن گئے ۔مصباح الحق اب تک161ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 34.04کی اوسط سے3473رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور13نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے116.54کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں ۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور سندیپ لامیچن کی مشترکہ عمر بھی36سال بنتی ہے جو مصباح الحق سے 8سال کم ہے ۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے میچ وننگ پارٹنر شپ قائم کر کے قلندرز کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا اور اپنی ٹیم کو پلے آف میں پہنچا دیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے 125 رنز کے جواب میں زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر لوٹ جانے کے بعد سیمی اور مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے بازی پلٹ دی اور قلندرز کے منہ سے جیت چھین لی، زلمی نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔مردِ بحران مصباح الحق نے 55 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ سیمی 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کامران اکمل نے 3، امام الحق نے 4، عمر امین اور ڈاسن صفر، صفر اور پولارڈ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہاب ریاض 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*