فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ

کراچی (کامرس نیوز) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے بڑھ کر1286ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت68450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58685روپے پرمستحکم رہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*