سرفراز احمد ہوم گرانڈ پر پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم

Sirfraz Ahmed

لاہور(سپورٹس نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں جن کو ایونٹ کے اختتامی 8 میچز کراچی منتقل ہونے کے باعث اس بات کی زیادہ توقع ہے کیونکہ انہیں مقامی شائقین کی بھرپور سپورٹ حاصل ہو گی۔ دبئی میں گفتگو کے دوران سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ انہیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور انداز سے شائقین کی حمایت حاصل ہو گی کیونکہ ان سمیت ٹیم میں کراچی کے بہت سے کھلاڑی موجود ہیں اور ان کی ٹیم اس بار ٹائٹل جیت لے گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں پہنچ کر سٹیڈیم کو بھر دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*