ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘فلمسٹار نور

لاہور (شوبز ڈیسک)فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں اور گناہ کرتا ہے مگر جب خدا کی ذات اسے رائے ہدایت دیتی ہے تو وہ سیدھے راستے پر آجاتا ہے ۔ انہوں نے ”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو خدا کی ذات نے ہدایت عطاءکی اور اب میری کوشش ہے کہ میں دین کے معاملات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک چمکتی دھمکتی رنگین دنیا ہے جس کے سحر میں کھو کر اکثر آخرت سے غافل ہو جاتے ہیں ۔مگر سارے لوگ ایسے نہیں کچھ فنکار ٹی وی پر کام کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ اپنے دین اسلام پر بھی پوری طرح عمل پیرا ہوتے ہیں ، میں نے ایسے فنکاروں کو بھی دیکھا ہے جو شوٹ کے دوران نماز کا وقت آنے پر ریکارڈنگ چھوڑ دیا کرتے تھے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*