حکومت کےلئے اخراجات پورے کرنا مشکل۔ دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری

Pkr Note Currency

کراچی (کامرس ڈیسک)حکومت کے لیے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128ارب 67کروڑ 13لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49کھرب 73ارب 44کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کےلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشا قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*