چین امریکہ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی سفیر

وشنگٹن (م ڈ ) امریکہ میں تعینات چینی سفیر چھوئی تھیان کھائی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہے،سب سے اہم بات فریقین کے درمیان باہمی مفاہمت کو آگے بڑھانا اور ایک دوسرے کے اسٹریٹجک ارادوں کو صحیح طور پر سمجھنا ہے،فریقین کے درمیان تعاون اور مشترکہ مفادات اور جیت-جیت تعاون کی ترجیحی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی سفیر نے امریکی ریاست مشی گن کے مغرب میں واقع شہر گرینڈ رپیڈز میں چین امریکہ تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسابقت کی موجودگی ایک معمول کی بات ہے تاہم اسے “زیرو سم گیم “سمجھنا نقصان دہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*