پاکستان کی جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ سالانہ تجارت بڑھائی جاسکتی ہے، عالمی بینک

کراچی(کامرس نیوز) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا کیساتھ تجارت سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت کا حجم 23 ارب ڈالر سالانہ ہے جسے 67 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی گنجائش ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت اس کی مجموعی عالمی تجارت کا 8 فیصد ہے جبکہ یہ خطے میں اپنی برآمدات 8 گنا تک بڑھا سکتاہے۔ جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کی امید کے عنوان سے جاری رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں تجارت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان کی جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کا حجم 5.1 ارب ڈالر ہے جبکہ اسکی سالانہ علاقائی تجارت کی صلاحیت 39 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح باقی دنیا کیساتھ اس کی تجارت کا حجم 67.9 ارب ڈالر ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*