پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،زبردست اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہا

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو زبردست اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہالیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورکے ایس ای100انڈیکس261.42پوائنٹس کی ریکوری سے 38562.05پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.40فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاری مالیت میں 42ارب99کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تاہم حصص کی لین دین صرف 12کروڑ85لاکھ30ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات جمعہ کو ابتدائی اوقات میں برقرار رہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*