تمباکو کی قومی برآمدات میں 170.89فیصد کا نمایاں اضافہ

کراچی(کامرس نیوز)اگست 2018 کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 170.89فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق اگست 2018 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات کا حجم 4لاکھ 28ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017 کے دوران ایک لاکھ 58ہزار ڈالر مالیت کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔اس طرح اگست 2017 کے مقابلہ میں اگست 2018 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 2لاکھ 70ہزار ڈالر یعنی 170.89فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*