پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاﺅکے بعدمندی غالب رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس40800 ،40700اور40600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب99کروڑروپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.50فیصدکم جبکہ59.66فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے کیمیکل،فوڈاور دیگر سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40841پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*