انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

کراچی(کامرس نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے بدھ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید124.20روپے سے بڑھ کر124.24روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے بڑھ کر124.34روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں50پیسے اور فروخت میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*