پی سی بی بمقابلہ بی سی سی آئی،70ملین ڈالر ہرجانہ کیس، فیصلہ(آج) متوقع

PCB

آئی سی سی 3رکنی تنازعات کمیٹی میں میں دونوں بورڈز نے اپنا موقف پیش کر دیا،پی سی بی کی جانب سے4رکنی قانونی ٹیم نے اپنے دلائل دئےے ،نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے، بی سی سی آئی کی جانب سے سابق جنرل منیجر رتناکر شیٹھی پیش ہوئے،آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کی 3روزہ سماعت کا (آج)بدھ کو آخری دن ہے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی تنازعات کمیٹی میں پاک بھارت کر کٹ بورڈز میں باہمی سیریز نہ کھیلنے کے تنازعے کا فیصلہ (آج)بدھ کو متوقع ہے۔آئی سی سی 3رکنی تنازعات کمیٹی میں میں دونوں بورڈز نے اپنا موقف پیش کر دیا،پی سی بی کی جانب سے4رکنی قانونی ٹیم نے اپنے دلائل دئےے جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے، بی سی سی آئی کی جانب سے سابق جنرل منیجر رتناکر شیٹھیآئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں پیش ہوئے۔آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کی 3روزہ سماعت کا (آج)بدھ کو آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تنازعات کمیٹی میں بھارت نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کی جانب سے سابق جنرل منیجر رتناکر شیٹھی پیش ہوئے اور بھارت کا موقف پیش کیا۔ اس قبل سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے۔دونوں ممالک کے تنازع کو سننے والا پینل مائیکل بیلوف اور جان پالسن انابیلے بینٹ پر مشتمل ہے۔پی سی بی کی جانب سے ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین، لندن کے وکیل الیگزینڈروز پینادیز، پی سی بی کے جی ایم لیگل افیئر سلمان نصیر اور وکیل ابراہیم حسین نمائندگی کر رہے ہیں۔آئی سی سی 3رکنی تنازعات کمیٹی نے یکم سے3اکتوبر تک کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جسکا (آج)بدھ کو آخری دن ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2014میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015سے 2023کے دوران 6دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*