پاکستان اردن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اردن کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پاکستان اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت قدم کا خیر مقدم کرےگا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال ، باہمی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ عبداللہ نے سیکیورٹی اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اردن کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت قدم کا خیر مقدم کرے گا ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کےلئے خدمات کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلیٰ فوجی اعزاز دیا گیا ۔ آرمی چیف نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل محمود عبدالحلیم سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دفاعی تعلقات، تربیت اور مشترکہ مشقوں کی پیشکش بھی کی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*