لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مرادکی 80ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور(شوبز نیوز )ماضی کے مشہور اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کا خطاب پانے والے پاکستانی رومینٹک ہیرو وحید مراد کی گزشتہ روز 80ویں سالگرہ منائی گئی۔وحید مراد 2اکتوبر 1938کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پزیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کو حاصل ہوئی۔ان کا ہر انداز نرالا تھا ان کے مداحوں نے ان کا ہر اسٹاہل کاپی کیا ۔سن 1961 میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم اولاد میں ایک اہم کردار کے لیے پہلی بار کاسٹ کیا گیا اور یوں بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم اولاد اگست 1962 میں ریلیز ہوئی اور گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔وحید مراد کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ہیرا اور پتھر سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ارمان کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وحیدمراد کی1966میں بننے والی فلم ارمان نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس فلم کے گانے کو کو کورینا اور اکیلے نا جانا آج بھی ان کے چاہنے والوں کے ذہنوں میں تروتازہ ہیں۔وحید مراد نے 124فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں 1پشتواور8 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*