قبلہ اول کے تقدس کی پھر سے پامالی،صیہونیوں کا بیت المقدس پر دھاوا

مقبوضہ بیت القدس(م ڈ)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، 200 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔یہودی رکن کنیسٹ شولی کی زیرقیادت 200 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*