غزہ کے مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال اسرائیلی دہشتگردی ہے، ترکی

غزہ (م ڈ )ترکی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال اسرائیلی دہشتگردی ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں طاقت کا استعمال بلا جواز اور مجرمانہ اقدام ہے۔ ہم اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*