شاہ رخ کمل ہاسن کےلئے فلم ”زیرو“ کی سپیشل سکریننگ کرینگے

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اداکار و فلم ساز کمل ہاسن کے لئے فلم ”زیرو“ کی سپیشل سکریننگ منعقد کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ”ہائے رام“ میں کمل ہاسن کی ہدایتکاری میں کام کرنے کے بعد دونوں کے مابین باہمی احترام اور محبت کا رشتہ قائم ہو گیا جس کے 18سال بعد شاہ رخ خان اداکار و فلم ساز کمل ہاسن کے لئے اپنی فلم ”زیرو“ کی سپیشل سکریننگ منعقد کریں گے جس میں وہ فلم میں اپنے کردار کے متعلق رائے جاننا چاہتے ہیں، آخر کار کمل ہاسن کی فلم ”اپو راجا“ کو بھارتی سینما میں آج بھی ایک کلاسیک فلم سمجھا جاتا ہے جو ایک بونے آدمی پر مبنی تھی اور شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ کا کمل ہاسن کی فلم کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔فلم ”زیرو“ رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*