شام پر ایرانی میزائل حملے پر خطر اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، امریکہ

america

واشنگٹن(م ڈ)امریکہ نے کہا ہے کہ شام پر ایرانی میزائل حملے ایک پر خطر اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، ایرانی بیلسٹک میزائل حملے عسکری و سول ہوابازی کے لئے خطرناک ہیں، ایرانی فعل داعش مخالف جنگ کو خطرے سے دو چار کر سکتا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی وزارت دفاع نے ایران کی جانب سے شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر بالسٹک میزائل حملے کو “عسکری اور سول ہوا بازی کے لیے خطرہ” اور ‘غیر ذمہ دارانہ’ حرکت قرار دیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان میجر شین رابرٹ سن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایران کا شام پرمیزائل حملہ امریکی قیادت کے اتحاد کو مطلع کیے بغیر کیا گیا ہے۔ چاہے اس نے اتحادی قوتوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا تو بھی ہم اس حرکت کا ابھی بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*