سعودی عرب ، یمن کو مالی بحران سے بچانے کا بیڑا اٹھا لیا

ریاض(م ڈ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یمن کو مالی بحران سے بچانے کے لئے 20کروڑ ڈالر امدادی رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئےے،امدا کا مقصد یمنی کرنسی میں گراوٹ اور بنک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بنک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ امداد ایک ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب دوسری جانب سعودی عرب یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*